لیه – ڈی سی لیہ اظفر ضیاء اور ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کا لیہ شہر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قاٸم دارالاحساس کا دورہ،
اس موقع پر معصوم بچوں سے پیار کیا ان کے سر پہ دست شفقت رکھا اور ان میں گرم کپڑے تقسیم کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر عثمان سندھو اور انچارج خاتون بھی موجود تھی، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر نے ضلعی افسران کو بتلایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت یتیم اور بے سہارا بچوں کی یہاں کفالت کی جارہی ہے اور ان تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے، انہیں اچھی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنا اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، سب سے زیادہ ان بچوں کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے، ان کی خدمت اور ان کے ساتھ شفقت ہی اصل انسانیت ہے۔

Shares: