لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایم روڈ پر چلتے ٹرالر سے سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ۔تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج۔
ڈرئیوار ذیشان اور نثارنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ ہم کراچی سے میڈیسن لوڈ کرکے مانسیرہ لے کر جا رہے تھے کہ رات 12بجے کے قریب جب ہم حیات نہر پر پنچے تو ایک سفیدرنگ کی گاڑی جی ایل آئ سندھ نمبری745 نے میرے آگے بریک لگائی اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی کو کنٹرول کیا آگے پٹرول پمپ پر گاڑی کھڑی کرکے دیکھا تو کنٹنیر کا گیٹ کھلا ھوا تھا اور تقربیا 50000 کا سامان غائب تھا اس دران پٹرولنگ پولیس قاضی آباد کو بتایا تو انہوں نے ناکہ بندی لگادی لیکن اس کے باوجود کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ۔

Shares: