لیه ۔ ٹڈی دل کا حملہ ۔فصلیں تباہ ۔کاشتکارپریشان

0
119

لیہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )
کروڑ وگردنواح میں ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار آج تیسرے روز بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق
کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیوں نے ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلات مونگ، کپاس، سورج مکھی، تربوز، مکئی، سبزیاں اور گھاس پر حملہ کرکے فصلوں کو تباہ وبرباد کردیا کاشتکار اپنے آنکھوں کے سامنے اپنے فصلات کا نقصان دیکھتے رہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی اقدامات سامنے نہی آئے ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے کسانوں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے کاشتکار پہلے ہی بارشوں ودیگر وجوہات کے باعث گزشتہ سال سے فصلات کی خراب ہونے اور پیداوار میں کمی کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ ٹڈی دل نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور چکوک کے بعد کچے کے علاقوں اور کروڑ نشیب میں فصلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے کسانوں سردار اظفر خان سہڑ ایڈووکیٹ جنید طارق ملک عابد سواگ ملک نور حسن سواگ رشیداحمد، عمران بڑویہ، ملک ایوب ٹوٹن، آمین اعوان، آفتاب سامٹیہ، یوسف خان بلوچ، صفدر بڑویہ، رضوان علوی ودیگرنے کہا کہ جب ہم الصبح اپنےزیر کاشت رقبہ پر گئے تووہاں دیکھا کہ ٹڈی دل نے ہماری فصلات کپاس، مونگ، مکئی، تربوز،سورج مکھی، سبزیاں اور یہاں تک کہ گھاس کو بھی نہ چھوڑا ہمارا تو سب کچھ تباہ اور برباد ہو گیا پہلے بارشوں سے گندم کی فصل برباد ہوئی ہےاب ٹڈی دل نے مزکورہ بالا فصلوں کو تباہ و برباد کردیا ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ ٹڈی دل کے تدراک کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات اٹھائے جوکہ نظر نہی آرہے
لیہ کےکاشتکاروں نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہےکہ ضلع لیہ کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائےتاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

Leave a reply