لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے دیانت داری سے فرائض انجام دیں ۔عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں ۔عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائے ۔انہوں نے یہ بات ا فسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین ،انسداد مہنگائی ،ڈینگی اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی خود نگرانی کرو ںگا۔عوام کی شکایات مجھ تک پہنچنے سے پہلے حل ہوجانی چاہیے ۔رشوت ستانی اورتساہل پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اختیارات کے جائز استعمال سے مقامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہذا مہنگائی ،سیوریج،ریونیومعاملات ایسے مسائل کو فوری ختم کرنے کے لیے قومی جذبہ سے خدمات انجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ ضلع لیہ کو عوام کے تعاون سے مثالی ضلع بنائیں گے
مزید دیکھیں
مقبول
کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی
اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...
اوکاڑہ : قصاب مافیا کا راج، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت
اوکاڑہ (نامہ نگار،ملک ظفر) اوکاڑہ میں قصاب مافیا بے...
ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ کرنیوالے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک ترین پیشگوئیاں
وقت کےسفرکا دعویٰ کرنےوالے شخص نے 2025 کے بارے...
امریکا کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد بحال
امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی فوج...
ننکانہ صاحب میں ڈاکو راج، چاول فیکٹری میں کروڑوں کی ڈکیتی، پولیس بے خبر
ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی رپورٹ) ڈاکوؤں کی دیدہ...
لیہ – بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر
