لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی سربراہی میں 5دسمبر رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا۔
5دسمبر رضاکاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایاجاتاہے۔اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضاکاروں کی قدرتی آفات وسانحات میں مصیبت زدہ اور تکلیف میں مبتلامریضوں اورافراد کی مددکرنے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کواس کارِخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے ریسکیورضاکاربننے کی ترغیب دینا ہے۔کیونکہ بڑے حادثات وقدرتی آفات میں یہ ریسکیو رضاکار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں اسی عالمی دن کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن لیہ پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایمرجنسی آفیسر عنایت اللہ بلوچ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیہ سےاساتزہ کرام نصراللہ اعجاز قریشی، مرزا اسفند یار بیگ، سید حسیب سلطان، نزیر محمد انجم رانا اور اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیو 1122 کے اہل کاروں ریسکیو رضاکاروں طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ضلع لیہ کی تمام تحصیلوں میں بڑی تعدادمیں ریسکیومحافظ رجسٹرڈ کرچکی ہے۔ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ ان علاقوں میں آنے والی کسی بھی آفت سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے اور ضرورت کے وقت ریسکیواداروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا مقصدصحت مند ومحفوظ معاشرے کا قیام ہے،جوکہ تربیت یافتہ ریسکیورضاکاروں کے بغیر ممکن نہیں اورعوام سے اپیل کی کہ آئیں ریسکیورضاکاربنیں اور معاشرے کا فعال شہری بنیں۔آگاہی سمینار کے اختتام پر آگاہی واک کی گئی اورریسکیورضاکاروں کی سلامتی اور اس مقصد کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کے درجات کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر آپریشنل عنایت اللہ بلوچ، کنٹرول روم انچارج محمدعمران، اسٹیشن کوارڈینٹرمحمد کاشف، میڈیا کوارڈینٹر وسیم حیات بھی موجود تھے۔

لیہ – رضا کاروں کا عالمی دن منایا گیا
Shares: