لیہ – ضلعی پولیس کی جانب سے کرونا متاثرین میں راشن تقسیم
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )لیہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جاری ،3لاکھ سے زائد رقم سے 110مستحق خاندانوں کی امداد کی گئی، اقدام کا مقصد لاک ڈاﺅن کے باعث بے روز گار اور غربت کا شکار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ڈی ایس پی شاہد ہ نسرین
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جاری ہے، قبل ازیں لیہ پولیس کی طرف سے 13 لاکھ روپے سے زائد کی خطیررقم سے 400 خاندانوں کو راشن مہیا کیا گیا ۔ اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے 3لاکھ سے زائد رقم سے110خاندانوں کی امداد کی جا رہی ہے ،اس موقع پر ڈی ایس پی شاہدہ نسرین ،ریزرو انسپکٹر محمد عامر اور ترجمان پولیس لیہ محمد ندیم موجود تھے،ڈی ایس پی شاہدہ نسرین نے میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقدام کا مقصد لاک ڈاﺅن کے باعث بے روز گار غربت کا شکار ہونے والے افراد کا حوصلہ بلند رکھنااور انہیں معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے، جرائم کی بیخ کنی او ر عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے،لیکن موجودہ حالات میں لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد اورکرونا وبا سے شہریوں کی حفاظت کےلئے پولیس فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہے، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوام کی خدمت پولیس اہلکاران کا ایسا وصف ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ،راشن میں چینی ،دالیں ،آٹا ،گھی ،چاول و دیگر کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں ۔۔