لیہ- قومی ووٹر ڈے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ووٹرز کی سوفیصدرجسٹریشن جمہوری نظام کے استحکام اور ملکی وسائل کی مساوی تقسیم و منظم قانون سازی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے صاحب الرائے افراد الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں معاشرے کے نمائندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ نے انجام دیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے منانے کی اہمیت و افادیت ، ووٹ کے اندراج اور رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار سے فرید اللہ چوہدری ،مہر زبیر کلاسرہ ،سیدعمر ان علی شاہ ،نزہت یاسمین ایڈووکیٹ ،عابدا نوار علوی نے خطاب کرتے ہوئے ووٹر کی جمہوری عمل میں اہمیت وتقدس ،جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے بنیادی اہمیت اور گھرگھرآگہی کے ذریعے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت ایسے امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جن معاشروں میں رائے عامہ کو بھرپور اہمیت دی جاتی ہے وہ معاشرے تعمیر وترقی کے میدان میں ہمیشہ کامیاب وکامران ہوتے ہیںکیونکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں اور جمہوری نظام کے تسلسل میںکردار کی اکائی صرف اور صر ف ووٹرز ہی ہیں۔سیمینار میں پروفیسر مظفر حسین چوہدری،پروفیسر خورشید احمددرانی،پروفیسر قاضی امین اللہ ،نور الامین،سلیمان احمدنے بھی شرکت کی۔بعدازاں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک نکالی گئی ۔
٭٭٭٭

8 Attachments

Comments are closed.