لیہ -لیہ تھل میلہ کی تقریبات اختتام پذیر،

0
69

لیہ – چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات ریگزار تھل میں اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے ا نمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں ۔میلہ کے تےسرے اور آخری دن کی تقرےبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گےا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم این اے عبدالمجیدخان نیازی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی وبشارت رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرز سلیمان لون و نیاز احمد،ضلعی افسران موجود تھے۔ گزشتہ رات معروف شعراءکرام جن میں تہذیب حافی،مخمور قلندی ودیگر نے اپنا خوبصورت و مترنم کلام پیش کیااورکمشنرڈی جی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،آر پی او ڈی جی خان ڈویژن عمران احمد ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ کی صدارت میں کلچرل نائٹ کا پروگرام ہوا جس میں معروف فوک گلوکار شفاءاللہ روکھڑی نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیاجسے شرکاءمحفل نے بے حدداد دی علاوہ ازیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیاجبکہ ملک عمران ڈلو نے کمپپئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔آخری روز کی تقریبات میں شرکاءکے تفریح طبع کے لیے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جن میں کبڈی،سٹیج شو،رسہ کشی،میجک شو،جھومرقابل ذکر تھے۔رسہ کشی کا مقابلہ شاہین کلب نے جیت لیا کبڈی میچ ڈی سی الیون اور ایم پی اے الیون کے درمیان ہوا جو ایم پی اے الیون نے جیت لیا۔ میلہ کے آخری روز بچوں وخواتین و ہزاروں شائقین نے شرکت کی تاحدنگاہ انسانوں کا سمندر نظر آیاجو مختلف سٹالز سے خریداری کرتے رہے و فوڈسٹریٹ میں معیاری کھانوںسے بھی لطف اندوز ہوتے رہے اس موقع پر مختلف سٹالز پر میوزک کا اہتمام کیاگیا تھاجہاں جھومرکامظاہرہ بھی پیش کیاجاتا رہا جس سے شرکاءمحظوظ ہوتے رہے اورشرکاءنے لیہ تھل میلہ کو ایک شاندار اےونٹ قرار دیا جبکہ کامےاب انعقاد ،موثر سیکورٹی،پارکنگ کے انتظامات پر منتظمین کی کاوشوںکو خراج تحسین پیش کی

Leave a reply