لیہ – ماہ اکتو بر میں1948افراد کو ریسکیواور ہسپتال منتقل کیا گیا

0
62

لیہ – ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122کی کارکردگی جائزہ اجلا س میں بتایا گیا کہ گزشتہ ما ہ میں مجموعی طورپر1948 ا فراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیاجس کا مقصدایمرجنسی میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ایمر جنسی ریسپانس کے لئے ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نا ہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ23869کالزموصول ہوئےں جن میں صرف1395 ایمرجنسی کی کالز تھےں عوام کو چاہیے کہ وہ 1122پر غیر ضروری کال کرنے سے اجتناب کریں ۔ اسی طرح گزشتہ ماہ میں 325 روڈ ٹریفک کے حادثات ، 839 میڈیکل اےمرجنسی، 11فائر ایمرجنسی کالز،33کرائم کیس ،01 ڈوبنے کے واقعات اور186 متفرق ایمرجنسیزشامل ہے پر سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوے کام کیاگیا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے742مریضوں کوریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کی زیرنگرانی مختلف ہسپتالوں مےں منتقل کیا گیا ۔ اجلاس میں سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ،محمدعمران ودیگر افسران نے شرکت کی ۔

Leave a reply