لیہ – نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افرادکے خلاف سخت کاروائی کا حکم

0
51

لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی عثمان بزدار کی سرکاری املاک اور انسداد تجاوزات کی واگزاری مہم کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی زیر صدارت منعقدہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افراد کسی رورعایت کے قابل نہیں ہیں ان کے خلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے سخت ایکشن لیاجائے تاکہ قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔اجلاس میں ائے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر ز آصف اقبال وسلیمان احمد،ایس ڈی اوزرعی انجینئرنگ سید عمران مہدی،ڈی ڈی ایل جی ناصر محمود وڑائچ ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی نے بتایا کہ سیل کو 267ایکڑ ،7کنال چار مرلہ سرکاری و نجی اراضی اور پندرہ سرکاری کوارٹرز کی واگزاری کے لیے 13درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف یہ سیل قائم کیا کیا ہے جس کا مقصد سرکاری ونجی املاک ایسے عناصر سے واگزار کرکے حقداران کے حوالے کرنا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقداما ت کے زریعے عملی کام کریں ۔اسی طرح انہوں نے محکمہ زرعی انجینئرنگ کے پندرہ کوارٹرز پر قابض ریٹا ئرملازمین و پرائیوٹ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ریٹائرملازمین کی پنشن سے کرایہ کی وصولی کے لیے اے جی آفس کو لکھنے و دیگر افراد سے کوارٹر ز واگزار کرانے کے لیے سخت ایکشن لینے کی ہدایا ت دیں

Leave a reply