لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین سانگھی ،اے آیس آئی مہر فیاض حسین ،ارشد گٹ،ملک قدیر جکھڑ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو مختلف کارروائیوں میں کرپشن کے مقدموں میں ملوث نائب تحصیلدار ذوالفقار علی گرداور غلام مرتضی خان کو عدالت عالیہ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ،اسی طرح چک نمبر 407ٹی ڈی اے میں 48کنال سرکاری رقبہ مالیتی ایک کروڑ دو لاکھ روپے ناجائز قابض محمدافضل ولد برکت علی سے واگزار کرا کے گرداور محکمہ ریونیو سیف اللہ اور پٹواری شوکت علی کے حوالے کردیا گیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کرنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔

لیہ – کرپشن مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پرنائب تحصیلدار، گرداور گرفتار
Shares: