لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بزدارحکومت کا بڑا اقدام۔گراں فروشی اور ذخےرہ اندوزی کے تدارک کے لئے تمام اضلاع سے سٹاک اورکولڈ سٹوریج کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،۔ڈی اوانڈسٹریز اورمتعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مخصوص پرفارمابھرکے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے سٹاک اورکولڈسٹوریج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اس سلسلہ میں متعلقہ ڈی اوانڈسٹریز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرفارمے ارسال کردئے گئے ہیں، جو تین یوم کے اندرضلع میں موجودسٹاک اورکولڈسٹوریج کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرکے وزیراعلی کو رپورٹ بھیجیں گے
ل
لیہ – گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے تدراک کے لئے پنجاب بھر سے سٹاک اورکولڈ سٹوریج کی تفصیلات طلب
Shares: