لیہ – گھریلو مرغبانی سکیم میں چارسو پولٹری یونٹ تقسیم
لیہ – محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے زیرانتظام وزیر اعظم کا منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی سکیم کی قرعہ اندازی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان ارشد ندیم ملغانی نے قرعہ اندازی کی۔ضلع بھر سے 3ہزار 392درخواست گزارو ں میں سے 4سو خوش نصیب پولٹری یونٹ لینے میں کامیاب قرار پائے ۔پولٹری یونٹ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل ہوگاجس کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اس موقع پر بتایا کہ پولٹری یونٹ کے حصول کے لیے ضلع بھر سے 3ہزار 392درخواستیں موصول ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیہ سے 1639،چوبارہ سے 904جبکہ کروڑ سے 849درخواست گزاروں نے پولٹری یونٹ کے لیے حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیہ میں 2سو جبکہ کروڑ اورچوبارہ میں سو ،سو یونٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے بتایا کہ وزیر اعظم پولٹری منصوبہ برائے گھریلومرغبانی سے معاشی خود کفالت کے علاوہ خالص غذا ءکا حصول ممکن ہوگااور بچوں میں غذائیت کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کا منصوبہ برائے گھریلومرغبانی کے اس تین سالہ سکیم کے تحت سالانہ پانچ مرتبہ پولٹری یونٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مرتبہ پولٹری یونٹ حاصل کرنے والے کا نام دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی کو انتہائی شفاف انداز میں کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ ڈائرےکٹرڈاکٹرندےم ارشد نے اس موقع پر بتاےاکہ پولٹری ےونٹ پر حکومت 450روپے کی سبسڈی دے رہی ہے