لیہ – مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑا گیا ، فوڈ اتھارٹی نے600 کلو گرام مرغیاں مردہ قرار دے کرتلف کردیا، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق نواحی گاءوں چک نمبر 260ٹی ڈی اے کے قریب اہل علاقہ نے مردہ مرغیوں سے لوڈ رکشہ کی نشاندہی کی ،جس پر بروقت کارائی کرنے پر رکشہ ڈرائےور موقع سے فرار ہو گیا ، میڈیا کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی لیہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ، معائنہ کے بعد20عدد بیگ وزن تقریبا 600سو کلو گرام موقع پر تلف کر دئے ، میڈیا کی نشاندہی پر فوڈ ایکٹ کے تحت رکشہ نمبرےLYU-349 ڈرائیور اور دو نامعلوم افراد سمیت تین افراد کے خلاف تھانہ فتح پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔
ل
لیہ – ہوٹلوں پر کھانوں کے شوقین ہو جائیں ہوشیار، مرغیوں کے گوشت کے متعلق باغی ٹی وی نے کر دیا ہوشربا انکشاف
Shares: