مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیسوں کے لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف

0
50

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی مارکیٹ کمیٹیوں میں ہر ماہ مارکیٹ فیس کے لاکھوں روپے خرد برد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت پنجاب کو ملنے والی ایک رپورٹ پر محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کی ٹیم نے فیس کی خردبرد کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ضلع شیخوپورہ کی مریدکے مانانوالہ فاروق آباد نارنگ منڈی صفدر آباد اور شیخوپورہ سٹی کی مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریوں اور انسپکٹروں کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران سستی اشیاء رمضان بازاروں میں فروخت کرنے کے لئے سامان کی خریداری میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چاول اور گندم کی ہر بوری پر دو روپے مارکیٹ فیس مقرر کی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ کمیٹیوں کی ماہانہ آمدن لاکھوں روپے ہونی چاہیے اور یہ رقم منڈیوں کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ کی جانی چاہیے مگر ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ دس بارہ سال سے مارکیٹ کمیٹی فیس فلور مل مالکان اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے خردبرد کی جا رہی ہے اور مارکیٹ کمیٹیوں کے کئی انسپکٹر اس ضلع میں نامی اور بے نامی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ املاک کے مالک بن چکے ہیں

Leave a reply