ماڈل کریمنل کورٹ نے قاتلوں کو دیا سزائے موت کا حکم
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نمبر 2 کے جج شوکت جاوید خان نے گاؤں رتی ٹبی چک نمبر 12 آر بی کے 2 کاشتکاروں کو اراضی کے تنازعہ کی بناء پر قتل کرنے میں ملوث 2 بھائیوں قربان اور عرفان کو سزائے موت اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اس دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ذاکر شاہ کو سال 2012 میں سیشن کورٹ عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا چکی ہے جبکہ اس کیس میں پانچ افراد اکبر شاہ مہر افتخار ارشد ظفر شاہ اور دلشاد کو سیشن کورٹ نے بری کر دیا تھا اور دیگر ملزمان کے اشتہاری ہوجانے کی بناء پر ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوئی ہے جس کے جج نے اس مقدمہ میں ملوث دونوں سزائے موت پانے والے بھائیوں کے تیسرے بھائی عمران اور چچا کوثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے مجرمان نے اراضی کے تنازعہ کی بناء پر 16 برس قبل مسلح حملہ کرکے فائرنگ کرکے دونوں کاشتکاروں کو ہلاک کر دیا تھا