ماہ مقدس میں قیدوبند کشمیریوں سے بھارت دشمنی کا واضح ثبوت ہے .عزیر احمد غزالی

مظفرآباد (شفقت حسین) بھارت کے عقوبت خانوں میں اسیران جموں کشمیر کی حالت تکلیف دہ ہے، ماہ مقدس میں بھی قید و بند حکومت ہند کی بوکھلاہٹ اور کشمیرسے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے عالمی برادری کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلیئے کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمد غزالی نے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کے ہندوستان کی حکومت نے جموں کشمیر سے سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہوں کو گرفتار کیا جن میں آزادی پسند حریت قیادت، علمائے کرام،سیاسی جماعتوں کے قائیدین اور نوجوانوں شامل ہیں۔ بھارت میں قید کشمیری قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور تشدد روز کا معمول بن چکا ہے عالمی قوانین کے مطابق قیدیوں کو حاصل حقوق کو بھی متعصب بھارتی انتظامیہ بری طرح پامال کررہی ہے بھارتی جیلوں میں اسیران کشمیر کی حالت زار بہت ہی تکلیف دہ صورت حال اختیار کرچکی ہے ان کا کہنا تھا کے حکومت ہند کا ماہ رمضان میں بھی کشمیری قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک جموں کشمیر کے تئیں اس کی نفرت، بغض اور دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ انھوں نے آزادی پسند حریت قیادت اور کارکنان کے عزم، حوصلے اور بہادری کو کشمیری قوم کی جیت قرار دیا۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارت میں مقید کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلیئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

Comments are closed.