جلسے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب
علامہ راجہ ناصرعباس
پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو سکردو آمد پر خوش آمدید کہتاہوں، تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ
ایک وقت تھا کہ جب آپ پر ظلم تھا آپ کی لاشیں اٹھتی تھیں لیکن کوئی آپ کے حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کرتا تھا
مجلس وحدت مسلمین نے پہلے دن سے آپ کے لئیے ہر سطح پر آواز بلند کی بھوک ہڑتال، دھرنے اور احتجاج کیئے
میں نے زرداری صاحب سے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دو لیکن انہوں نے اور ن لیگ نے یہاں کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں
قوتوں کے منصوبوں کو سپورٹ کرنے والے پی پی پی اور ن لیگ کو 15نومبر کو مسترد کرنا ہے
عمران خان کو کہا تھا کہ اگر آپ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دو ہم الیکشن نہیں لڑیں گے
جی بی کے آئینی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی پی پی پی اور ن لیگ ہے آج پھر یہ جماعتیں سپیکر اسمبلی کی دعوت پر گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے منعقدہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے
15نومبر کا دن پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہوگا
فوج اور گلگت بلتستان کے دشمن 15 نومبر کو ذلیل و رسوا ہوں گے
مراد سعید
کاظم میثم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کیوں کے اس عظیم الشان اجتماع نے پندرہ نومبر سے پہلے آپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے
بلاول زرداری کا دھاندلی کا واویلہ ثابت کرتا کے پی پی پی اپنی شکست قبول کرلی ہے
گلگت بلتستان کے جوانوں کا سب سے پہلا بنیادی آئینی صوبے کا مطالبہ پی پی پی اور ن لیگ نے کیوں پورا نہیں کیا؟؟؟
پی پی پی اور ن لیگ نے آج تک صحت ، پانی ، سڑکوں کی سہولیات گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم نہیں کی
بلاول زرداری کو شکست کا خوف نہیں بلکہ کرتوتوں کا خوف ہے
عمران خان نے اعلان کردیا ہے آپ کا سب سے بڑا مطالبہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا ہے
سی پیک کا آغاز گلگت بلتستان سے ہوگا اور یہاں کے عوام کو اس میں بھرپور حصہ ملے گا
میں وعدہ کرتا ہوں گلگت بلتستان میں بہترین شاہراہوں اورہائی ویز کی تعمیر کا جلد آغاز ہوگا
گلگت بلتستان میں روزگاراور کاروبار کے شاندار مواقعوں کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے
ہرشہری کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیکئے گلگت بلتستان کے عوام کیکئے وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اعلان کردیا ہے
سندھ کو لوٹنے والے اب گلگت بلتستان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں
ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے بڑے منصوبوں کا آغاز جلد گلگت بلتستان میں ہوگا
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 46ارب کے فنڈز سابق صوبائی حکومت کو فراہم کیئے ان سب کا حساب 15 نومبر کے بعد لیں گے
اسرائیل نواز این جی اوز نے عمران خان کے خلاف محاز گرم کردیا ہے، کیوں کے عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے امت مسلمہ کی درست ترجمانی کی ہے
ذلفی بخاری
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، آغا علی رضوی ، اسد عباس نقوی، کاظم میثم ، ذاکر ایڈوکیٹ ، علی امین گنڈا پور کو شاندار اجتماع پر خراج تحسین پیش کرتا
گلگت بلتستان میں دس مقامات پر ٹورزم زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اٹھارہ ماہ ۱۱ پی سی بھورن طرز کے ہوٹلز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے
عمران خان نے فاٹا کے ساتھ جو وعدے کیئے انہیں پورا کیا اب گلگت بلتستان کے ساتھ کیئے گئے دعوے بھی جلد بھی پورے کریں گے
بلاول زرداری گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا سب سے بڑا مخالف ہے
بلاول گلگت بلتستان کے عوام کو بند گلی میں کے جانا چاہتا ہے
لاڑکانہ کی حالت کو نا سدھارنے والے گلگت بلتستان کے عوام کی کیا خاک تقدیر بدلے گا
پی ٹی آئی انشاءاللہ گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی
150 انٹرنیٹ ٹاورز آئندہ 6ماہ میں لگائے جائیں گے
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئےبیرون ممالک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے
گلگت بلتستان میں کرکٹ ، فٹبال اور ہاکی کے اسڈیڈیم اور میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے
عمران خان صاحب کی جانب سے وعدہ کرتاہوں ہم پورے گلگت بلتستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا
حکومت کے قیام کے گلگت بلتستان کے عوام کو بیرون ملک روزگار کا مساوی کوٹہ فراہم کیا جائے گا
بلاول کی جانب سے دہاندلی کا شور اس کی شکست کی دلیل ہے