کہروڑپکا کے نواحی علاقے موضع ہردو تھیہم میں نوجوان60فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ مظہر نامی شخص کنویں کے قریب ٹہلتا فون پر بات کر رہا تھا اور اندر جا گرا۔
ریسکیو نے1 گھنٹہ کےریسیکو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے والے شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔طبی امداد کے بعد نوجوان کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا

Shares: