ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے رہائشی معروف ڈاکٹر عاشق حسین زاہد نے اپنے متعلق نیب ایف بی آر، حساس سکیورٹی اداروں کی طرف سے گھر پر چھاپے،رقم برآمدگی گرفتاری کے متعلق وضاحتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کا رہائشی ہوں گزشتہ تیس سال سے عوامی خدمت کررہا ہوں،تیس سال سے میں باقائدہ ٹیکس ہولڈر اور فائلر ہوں،میرا تمام ریکارڈ ایف بی آر کے پاس موجود ہے، ان کے متعلق افواہ تھی کہ ان کا تعلق 135 دس آر سے ہے جبکہ اس گاوں کے اکثر لوگ نان فائلر ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ میرا تعلق چک نمبر 135 دس آر سے نہیں ٹھٹھہ صادق آباد شہر سے ہے،گزشتہ رات نیب ایف بی آر، حساس سکیورٹی اداروں کی طرف سے میرے گھر پر چھاپہ اور ایک ارب روپے کی رقم برآمدگی اور میری گرفتاری کے متعلق تمام افواہیں بےبنیاد،من گھر اور جھوٹ کا پلندہ ہیں ایسی افواہیں پھیلا کر مجھے اور میرے خاندان کی ساکھ،شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے،جس کا حقیقت کیساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے، نان فائلر ہوں نہ ٹیکس چور،گرفتاری ہوئی نہ گھر سے ایک ارب کی رقم برآمد ہوئی، الحمداللہ اپنے کلینک پر عوامی خدمت میں مصروف ہوں،ایک ارب کی رقم برآمدگی سفید جھوٹ ہے، میں اس قسم کی تمام من گھڑت بے بیناد،حقائق کے برعکس پھیلائی گئی افواہوں الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے تردید کرتا ہوں، ساکھ شہرت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہوں،

محب وطن ہوں ؛ٹیکس ادا کرتا ہوں،قوم کا نقصان نہیں کروں گا
Shares: