محرم الحرام میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن

جہانیاں( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم ، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان اور ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مصطفی کے ہمراہ امام بارگاہ حسنیہ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جہانیاں میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تحصیل جہانیاں میں دو ماتمی جلوس ایک میاں پور اور دوسرا مرکزی جلوس جہانیاں شہر میں جبکہ پانچ لائسنسداران ہیں مگر مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس جہانیاں شہر میں برآمد ہوتے ہیں۔ تمام مسالک میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں۔ سابقہ روایات کے مطابق ماتمی جلوس اور مجالس عقیدت و احترام سے تقریبات ہوتی ہیں اور نا ہی کوئی آج تک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ایس ڈی پی او غلام مصطفی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے تمام انتظام مکمل ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے جو 24 گھنٹے محرم الحرام کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا۔ تحصیل جہانیاں میں مجالس اور جلوسوں کی آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات ، بینڈی کیم اور ویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈرون فلائنگ کیمرہ سے اہم مجالس و جلوس کے ارد گرد کے ماحول اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈی پی او خانیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع خانیوال میں جامع سیکورٹی پلان پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے انتظامات گزشتہ برس سے بھی بڑھ کر کیے گے ہیں۔ ضلع بھر میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے۔ مشتبہ افراد ہر کڑی نظر رکھیں اور ممکنہ دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں عزاداروں کو بہتر سہولیات دی جائیں اور ماتمی جلوس کی کڑی نگرانی کی جائے اور شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ محرم الحرام کو پر امن بنانے میں سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔
اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ایس ڈی پی او کے ہمراہ میاں پور ماتمی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات دیں.

Comments are closed.