ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تحصیل ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف، کوٹ چھٹہ میں مختلف امام بارگاہوں،اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر ریسکیوکی پوسٹیں قائم کی جائیں گی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 150سے زائد ریسکیورز اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور تقریباً 18ریسکیو کی گاڑیاں اور30موٹر بائیک ایمبولینسز ایمرجنسی کور دیں گے۔ محرم الحرام کے دنوں میں مرکزی جلوسوں اور مجالس پر ایمرجنسی پلان کے مطابق فرائض انجام دیں گے انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا کہ تما م ریسکیورز کی چھُٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ریسکیورزمحرم الحرام کے موقع پر ہائی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور ریسکیورز کی طرف سے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی گاڑیوں اور آلات کو آپریشنل رکھیں انہوں نے کہاکہ ریسکیورزدوران ڈیوٹی اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں فوراً سکیورٹی اداروں کومطلع کریں اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا،کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف، ااور تمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی.

Shares: