محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے.سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ

0
77

ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد)سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے ریاست مدینہ میں حکمرانی کا جو انداز نبھایا ہر مسلمان حکمران کیلئے مشعل راہ ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں قبا ئلی مقد مین،سابق ناظمین اور معزز ین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ سرزمین عرب جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی ایسے میں حضرت محمدؐ نے اللہ کے دین سے دنیا کو منور کیا اپنی سیرت سے دلوں پر حکمرانی کی ریاست مدینہ میں انصاف کا بول بالا کیا انسانیت کو شرف عطا کیا انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐکے طرز حکمرانی کو اپنا فلاحی ریاست بنائی جا سکتی ہے جو دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے روشن مثال ہے۔

Leave a reply