چنیوٹ محکمہ اینٹی کرپشن چنیوٹ کا کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ،،، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر 3 ملزمان دھر لیے
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد عمران عباسی کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرفراز خان ایبک کی کاروائی،،، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر 3 ملزم گرفتار،،، خسرا اور گرداوریوں میں ردوبدل ثابت ہونے پر ریٹائرڈ پٹواری محمد اسماعیل گرفتار جبکہ فیملی کورٹ بھوآنہ میں بچے کا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر والد محمد افضل اور سیکرٹری یونین کونسل عابد کو بھی گرفتار کر لیا گیا،،،، اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چنیوٹ سرفراز خان ایبک کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاٸی جارہی ہے اور ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Shares: