محکمہ صحت بلوچستان نے پنجگور کی رہائشی خاتون کے مبینہ گردہ نکالنے کا معملے پر انکوائری۔
پنجگور کی رہائشی خاتون کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر محکمہ صحت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے محکمہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی کہ کیا ورثا ء سے آپریشن اور گردہ نکالنے کی اجازت لی گئی تھی؟ کیا مریض کا آپریشن کرنا ضروری تھا؟ کیا اس دوران سرجن نے خراب طبی طریقہ کار تو نہیں اپنایا تھا یا کسی غفلت کا مظاہرہ تو نہیں کیا؟کمیٹی اپنی رپورٹ 7روز میں محکمہ صحت بلوچستان کو پیش کرے گی اور کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کی وہ ہسپتال کی کسی بھی عملے سے جانچ کرے یا ریکارڈ طلب کرے۔