پشاور۔(اے پی پی)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان نے سیروبڈاخیل بنوں کیلئے مکمل ہونے والی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ماضی میں سیرو بڈاخیل بنوں کو سیاستدانوں نے مکمل طور پر نظرانداز کیا،سڑک کی تعمیر یہاں کی عوام کی اہم ضرورت تھی، باقی مسائل بھی ہم ہی حل کریں گے،ہم کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں کرتے،سیاست کو ہم عبادت سمجھتے ہیں اور جو لوگ سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں، وہ لوگ عام انتخابات کے ایک سال بعد عوام کو نظر نہیں آرہے اور بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی دوبارہ عوام کو سبز باغ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام سابقہ حکمرانوں اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی بھی نظر میں رکھیں جنہیں 70سال ووٹ دیئے ہیں اور ہماری مختصر کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے،کوئی بھی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا۔

Shares: