مظفرگڑھ میں مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث چودہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے وسندےوالی کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی۔مقامی افراد نےمسافر کو اپنی مدد آپ کے تحت وین سے نکلااور ریسکیو 1122 کوواقعہ کی اطلاع دی۔وین سے نکلنے کے دوران 6بچوں سمیت 14 مسافر جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کیمطابق زخمیوں میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے.ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے مسافر وین میں لگی آگ پر قابو پایا۔ریسکیو کیمطابق آگ مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث لگی.

مسافر وین میں آگ بھڑکنے سے6بچوں سمیت 14افراد جھلس گئے
Shares: