اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہو گا، جماعتی عہدیداران کو مشاورتی عمل میں شریک کرینگے راجہ فاروق حیدر نوازشریف کے نامزد کردہ وزیراعظم ہیں پارلیمانی پارٹی میں مختلف ایشوز مختلف آرا ہوسکتی ہیں لیکن اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ راجہ فاروق حیدر ہی پانچ سال ن لیگ کے وزیراعظم رہیں گے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی باضمیر لوگوں پرمشتمل ہے قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جلد وہ جیل سے باہر آکر ملک کی خدمت کریں گے مریم نوازصاحبہ نے اپنی جدوجہد اور عمل سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ تیرویں ترمیم سے ریاست بااختیار ہوئی یہ واپس نہیں ہوسکتی نہ ہی کوئی ایسا سوچے لیکن اس میں مزید بہتری کے لیے چودھویں ترمیم لائی جاسکتی ہے کیونکہ آئین سازی ایک ارتقائی عمل کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ریاستی میڈیا کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ترقیاتی میزانیہ کے بقایاجات اسی ماہ اداکردیے جائیں گے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ جات اپنے ترقیاتی منصوبوں میں تشہیر کے لیے ایک فیصد بجٹ پی سی ون میں مختص کریں اس کے علاوہ نارمل کے اشتہارات کے بجٹ میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے پیپرا سے متعلق بھی ریاستی اخبارات کے دیرینہ مطالبے پر اسے یک سو کردیا گیا ہے اب تمام اشتہارات محکمہ اطلاعات کی پالیسی پر جاری ہونگے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ترقیاتی شعبہ گورننس اورتحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کو بااختیار بنانے اور مالیاتی طورپر خودکفالت حاصل کرنے میں اہم سنگ میل طے کیے ہیں باقی ماندہ دو سالوں میں رہی سہی کسر پوری کرینگے
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہو گا،مشتاق منہاس

Latest from کشمیر

بنیان مرصوص کی کامیابی،مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے حق میں پوسٹر لگ گئے
بنیان مرصوص“ کی کامیابی، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جو پوسٹر لگائے

پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے سے قبل عمررسیدہ شخص کی واہگہ بارڈر پر موت
ایک عمر رسیدہ اور ضعیف شخص جسے مقبوضہ جموں کشمیر سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے لایا گیا تھا، اٹاری واہگہ بارڈر پر

پہلگام فالس فلیگ،کشمیر میں ایک اور فیک انکاونٹر بے نقاب
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز کی ایک اور شرمناک حقیقت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایک اور بے گناہ کشمیری

پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب
پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید

پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟کشمیری صحافی
کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑا سوال اٹھا دیا کشمیری صحافی نےسوال کیا کہ "پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود