مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھنے کے معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ڈاکٹروں کی تنظیم پی ایم اے نے الزام عائد کیا ہے کہ مشیر وزیر اعلی کے خط کے بعد معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مبینہ طور پر حمایتیوں کی من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر سردار خرم لغاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر محمد علی کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو خط لکھا تھا۔مشیر وزیراعلی پنجاب کے خط پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا.ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق مشیر وزیر اعلی سردار خرم لغاری کے پرسنل اسسٹنٹ محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہی کے دباؤ پر محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی نے گزشتہ روز اچانک ڈاکٹر علی کو انکوائری کے لئے طلب کیا.جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر علی اور ان کے خلاف درخواست دینے والے شخص کو 24 ستمبر کو طلب کیاگیا تھا.ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق ڈاکٹر محمد علی نے گزشتہ روز شکایات کمیٹی کو تمام شواہد اور بیان جمع کروادیا جبکہ پی ایم اے شکایات کمیٹی پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کرے گی.

مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری

ڈاکٹر محمدعلی

سردار خرم لغاری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو لکھا گیا خط

Shares: