مضر صحت ونڈا بنانے والی فیکٹری کی نشاندہی

0
46

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک مضر صحت اور ناقص ونڈا تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں ایک سرکاری ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکام کو بھیج دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن نے اس فیکٹری کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بعض افسروں کی ملی بھگت یہ فیکٹری تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب چل رہی ہے جہاں پر تیار ہونے والے ونڈا غلہ منڈی شیخوپورہ جاوید نگر بھکھی چوک السعید کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں کی دوکانوں پر فروخت ہوتا ہے اس فیکٹری میں ونڈے کی تیاری میں ناقص غیر معیاری اور زائدالمعیاد اجزاء استعمال کیئے جاتے ہیں جس کے کھانے سے جانور زہرخورا کا شکار ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں گاؤں ڈیرہ ڈوگراں کھاریانوالہ کے زمیندار عدیل احمد ڈوگر کی فارم کی 35 گائیں ونڈا کھانے سے بیمار ہوگئی تھیں جن میں سے 13 گائیں ہلاک ہوگئی ہیں اور اس ونڈا سے پالتو جانور بکرے بھیڑ وغیرہ بھی بیمار ہو جاتے ہیں

Leave a reply