قصور
شہر بھر میں ہوٹلز اور فوڈ زپوائنٹس عوام میں موت بانٹنے لگےضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی حسب روایت خاموش تماشائی بن گئی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں فوڈ سٹریٹ،شہباز خان روڈ،اندرون کوٹ فتح دین خان،ریلوے روڈ، چاندنی چوک،کوٹمرادخان بھسرپورہ رکن پورہ محلہ محمد نگر بن روڈ بستی صابری پرانا لاری اڈا روڈ، للیانی اڈا،کوٹ غلام محمد، کچہری روڈ،بائی پاس روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلز اور فوڈز پوائنٹس نے کھانوں کے نام پر عوام میں موت بانٹنے کا مکروہ دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ جہاں مضر صحت اور ناقص مصالحہ جات سے کھانے تیار کرکے شہریوں کو کھلائے جارہے ہیں جس سے شہری پیٹ، معدہ، ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں پہنچ رہے ہیں ان ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو چیک کرنے والی اتھارٹیزضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حسب روایت ”خاموشی“ اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری فوڈ، ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لیکر ناقص اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹلز اور فوڈزپوائنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: