مظفرگڑھ میں بھی پولیس اہلکار پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ!

0
53

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بس سے اترنے والے کانسٹیبل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حیدر زخمی ہوگیا.زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل حیدر کو دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے.پولیس کیمطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی کی جارہی ہے.

Leave a reply