مظفرگڑھ میں مقامی زمیندار نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد متاثرہ لڑکی اور اسکے خاندان کو 5 دن تک اپنے ڈیرے پر محبوس رکھا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع بیربند میں رانا مدثر نامی مقامی زمیندار نے اپنی زمینوں پر کام کرنے والے مزارع کی 18سالہ بیٹی سلمی بی بی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا.متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے زمیندار نے انھیں،انکی بیٹی اور دیگر بچوں کو 5 روز تک اپنے ڈیرے پر محبوس رکھا.والدین کیمطابق گزشتہ روز پنچائیتی فیصلے کے ذریعے انھیں رہائی ملی.متاثرہ لڑکی کے والدین کیمطابق انھوں نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شہرسلطان کو درخواست دی لیکن پولیس تھانہ شہرسلطان نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی انکی بیٹی کا میڈیکل کرایا گیا.متاثرہ خاندان نے مقدمے کے اندراج کے لیے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کو درخواست دیدی ہے.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق متاثرہ لڑکی کے والدین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

Shares: