مظفرگڑھ میں بچوں میں کتاب نویسی،آرٹ، پینٹنگ،موسیقی اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے دو روزہ ادبی میلہ شروع ہوگیا،ادبی میلہ میں مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے.مظفرگڑھ کے سردار کوڑا خان سکول میں ضلعی انتظامیہ اور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے سکولوں کے بچوں کے لیے دو روزہ ادبی میلہ کا اہتمام کیا گیا.میلے کا افتتاح چیئرپرسن قائمہ کمیٹی پنجاب برائے تعلیم عائشہ نواز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کیا۔ادبی میلہ میں سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں.میلے میں ماہرین تعلیم و معززین نے سکولوں کے بچوں کو کہانی نویسی،آرٹ،پینٹنگ اور موسیقی پر لیکچر دیئے.اس موقع پر مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں.

Shares: