ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر 8رمضان بازار لگائے جارہے ہیں. جہاں سبزی، پھل، گوشت، مرغی اورانڈے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی دیگر اشیاءسستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی. انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں آنے والوں کے لئے پینے کے پانی , سایہ دار شیڈ اور پنکھوں کا بھی انتظام ہوگا. اس کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی ہونگے. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
یہ بات انہوں نے آج مظفرگڑھ شہر میں فیاض پارک سے متصل قائم رمضان بازار اور خان گڑھ رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کہی. اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے .انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں.انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار 6 مئی بروز پیر سے باقاعدہ طور پر فنکشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح سے شام تک عوام اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور اور دیگر اشیا وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں مسافر, غریب اور مستحق روزہ دار افطاری کر سکیں گے.ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کریں اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں .
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved