شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائینڈ کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن کے ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس تھیں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی کے لیے بہترین انتظامات کر رہی ہے۔ خصوصی افراد کائنات کا حسن ہیں اور ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں ان کی خصوصی تربیت کرکے انہیں مفید شہری بنایا جاسکتاہے ۔ معاشرے کے ہرفرد کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لے کر اپنا کردار ادار کرے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو ڈس ایبل کہنا غلط ہوگا بلکہ یہ سپشل ایبل پرسن ہیں انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کو خصوصی توجہ کی ضروت ہے۔سمینار کے آخر میں پروفیسر عمردراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس کو اعزازی شییلڈ بھی پیش کی۔

Shares: