معزوری کو مجبوری نہیں سمھجنا چاہیئے۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا

فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں سجھنا چاہے بلکہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اوربحالی میں مشترکہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے یہ بات سینٹر فار ڈس ایبل نشیمن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نشیمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ فاروق بٹ،سوشل ویلفیئر آفیسر منیبہ محبوب اور دیگر کے علاوہ زیر تربیت خصوصی بچے بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت اوربحالی کے لئے نشیمن کی شاندار فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی معذوری میں مبتلا بچوں کوسنبھالنا ایک دشوار کام ہے اس ضمن میں والدین کے بوجھ میں سہارا بننے والے فلاحی ادارے معاشرے کی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے تقریب کے دوران مختلف خاکے،ٹیبلوز،ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز میں عمدہ پروفارمنس پیش کرنے والے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے ٹیچرز بھرپور داد کے مستحق ہیں جو یہ کٹھن فریضہ کامیابی سے نبھارہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ نے بتایا کہ سنٹر میں خصوصی افراد کو کمپیوٹر سافٹ ویئر،ڈریس ڈیزائننگ،بیوٹیشن،ہوم اپلانسز،موٹرسائیکل اینڈ آٹو الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔

Comments are closed.