مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈرامے کے لیے لائی گئی اضافی فورسز امرناتھ یاترا کے لیے وادی میں ہی رہیں گی

0
72

سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی ڈرامہ رچانے کے لیے تعینات کی گئی بھارت کی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی اضافی کمپنیوں کو اب امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کا بہانہ بناکر علاقے میں ہی رہنے کے لیے کہاگیا ہے۔ ایک سینئر افسرکے مطابق وادی میں لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے باوجود فورسز کی زیادہ تر کمپنیاںیہاں ہی تعینات رہیں گی۔ 46دنوں پر مشتمل سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلگام کے علاقے چندواڑی میں واقع امرناتھ غارکی زیارت کے لیے ہرسال بھارت بھر سے ہندو یاتری آتے ہیں ۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے 400اضافی کمپنیاں وادی میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان اضافی کمپنیوںکے علاوہ وادی میں پہلے ہی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے تقریباً 50ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

Leave a reply