ملتان : سیلاب متاثرین کیلئے سامان کارپوریشن بلڈنگ میں منتقل

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لئے مسلم سکول میں سٹورکیا گیا سامان کارپوریشن کی بلڈنگ میں منتقل

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے مسلم ہائی سکول میں سٹور کیا گیا سامان شمس آباد میں واقع میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری کی نگرانی میں یہ سامان ٹرکوں اور ٹرالیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پی ڈی ایم اے کا سامان گزشتہ 6 سال سے زائد عرصہ سے سکول کے ہال میں سٹور کرنے کا نوٹس لیا تھا اور اسے فوری طور پر متبادل جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.