ملتان : فصلوں کو سپرے کیسے کرنی ہے

0
74

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) کاشتکار کیڑے مکوڑوں کے خلاف مؤثر تدارک کیلئے سپرے کرنے کیلئے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں، ڈاکٹر زاہد محمود

تفصیلات کے مطابق سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کیڑے مکوڑوں کے خلاف مؤثر تدارک کے لیے سپرے کرنے کے لیے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں تا کہ سپرے کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کے رہنما اصول اختیار کر نے پر زور دیا ہے جس کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سپرے کرتے وقت منہ پر کپڑا یا ریسپیریٹر Respirator لگائیں یا سپرے کِٹ کا ستعمال کریں۔ ننگے بدن ہرگز سپرے نہ کریں سپرے مشین کی ٹینکی پانی سے آدھی بھر یں، پھر زہر ڈالیں اور ٹینکی کو مناسب سطح تک بھریں۔ زہر پوڈر کی شکل میں ہو تو علیحدہ پانی میں حل کر کے ٹینکی کی چھلنی میں ڈالیں۔سپرے کے لئے ہا لو کون نوزل استعمال کریں۔نوزلوں کی پھوار باریک اور ایک جیسی ہونی چاہئے۔سپرے کے دوران نوزل کی اونچائی فصل سے ڈیڑھ تا دو فٹ رکھیں۔تیز ہوا میں سپرے نہ کریں۔سپرے صبح یا شام کریں۔ سپرے اس طرح کی جائے کے کھیت کا کوئی حصہ بغیر سپرے کے رہ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار سپرے کرنے کے بعد سپرے مشین کو اچھی طرح دھوئیں،اس کی صفائی کریں،کسی اچھے صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھولیں اور اور سپرے سے آلودہ کپڑوں کو تبدیل کر لیں اور اگر سپرے سے کسی قسم کا جسمانی نقصان ہو جائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے.

Leave a reply