ملتان : مارکیٹس بند شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) 11 جولائی کو متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی عظمت علی خان بلوچ کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کے بعد آج 13 جولائی بروز ہفتہ کو مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے شجاع آباد کے تمام کاروباری مرا کز مکمل طور پر بند ہیں ۔ شجاع آباد کے گردو نواح کے علاقوں میں بھی شٹر ڈ ا ؤن ہڑتال جاری ہے
تحصیل بھر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں۔موباٸل ایسوی ایشن اور کار ڈیلر ایسوی ایشن نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد سبزی منڈی ، غلہ منڈی ، پرانی سبزی منڈی ، ملتان روڈ ، صرافہ بازار ، جلالپور روڈ سمیت شہر کی دیگر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔چئیرمین متحدہ مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد عظمت علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ ٹیکسز کا فیصلہ واپس لے ۔ ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز ریٹیلرز سے ٹرن اوور کی بجائے خالص منافع پر ٹیکس لیا جائے۔ مزید محمد جمیل بھٹی نے کہا کہ ٹریڈرز کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے۔ ہول سیلرز ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن سے استعفادہ دیا جاۓ۔ ٹیکسز کی وصولی مینو فیکچرنگ ٹرامپورٹ کی سطح سے کی جائے۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث لوگوں کو ضروریات زندگی خریدنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.