ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ملوک جعلی زرعی ادویات کیخلاف پیسٹی سائیڈز ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن بستی ملوک کے علاقے اڈا بلی والا جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری سیل

تفصیلات کے مطابق کارروائی کی نگرانی ممبرپیسٹی سائیڈز ٹاسک فورس کمیٹی وسیم حسن لنگڑیال نے کی۔چھاپہ خفیہ ادارے کی فراہم کردہ اطلاع پر اڈا بلی والا کے قریب جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر مارا گیا۔

کروڑوں روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات پکڑ ی گئیں۔ 6 ملزمان موقع سے گرفتار۔ چھاپہ کے دوران موقع سے مونومی ہائیپو، کاربوفیوران، کارٹیپ ،امیڈاکلوپرڈودیگر جعلی زرعی زہروں کوقبضہ میں لیا گیا۔

چھاپہ کے دوران موقع سے مختلف قسم کی جعلی زرعی ادویات کے نمونہ لیبارٹری بھیج دیئے ہیں

Shares: