بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پرکئی ایکڑ فصل تباہ خستہ حال کسانوں کا احتجاج
بستی ملوک میں جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت بے خوف جاری ہے انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ آفیسر زرعی ادویات کے ڈیلرز کے پاس بیٹھ کر وقت پاس کرنے لگے زرعی ادویات کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات میں 63فیصد ملاوٹ ہورہی ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں اگر زرعی ادویات میں دو فیصد ملاوٹ ہوجاتی ہے ڈیلرزکے خلاف کاروائی کیوں کی جائے بستی ملوک کے ملحقہ علاقہ جات موضع ڈیسی چک نمبر 385/wb،چک سردار پور کے کسان حسنین ولد عاشق،محمد رفیق ولد محمد رمضان نے الزام عائد کیا کہ بستی ملوک ملٹی نیشنل کمپنی نیا سویرا کے برانچ پارٹنر حافظ یسین سے جڑی بوٹی مار زہر خرید کی جس کے استعمال سے گھاس کی بجائے فصل کپاس متاثر ہوگئی ان کہنا تھا کہ سپرے کرتے ہی 13ایکڑفصل کپاس جل گئی ہے متاثرہ کسانوں نے الزام عائد کیا کہ حافظ یسین ملٹی نیشنل کمپنی کی برانچ پر پرائیویٹ اور غیر معیاری ادویات فروخت کرتا ہے جس سے ہمارے جیسے سادہ لوح کسان ان کے چنگل میں باآسانی آجاتے ہیں حافظ یسین کے منشی کے مطابق نیا سویرا کی ادویات مہنگی ہیں حافظ یسین نے سستی ادویات خریدنے والے کسانوں کیلئے پرائیویٹ کمپنی کی شاپ ساتھ بنائی ہوئی ہے وہاں عام کمپنی کی ادویات کسانوں کو مہیا کی جاتی ہیں اس موقع پر درجنوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اس بارے جب حافظ یسین سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ دوائی زیادہ مقدار میں استعمال کی گئی ہے جس کی ذمہ داری ہم پہ عائد نہیں ہوتی مزید یہ کہ محکمہ زراعت کے آفیسر ادویات کا سیمپل چیک کریں گے ان کے ساتھ ہم کر لیں گے اگر ادویات غلط ہیں تو متعلقہ کمپنی ذمہ دار بنتی اس میں ہمارا کوئی جرم نہیں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

ملتان : کپاس کی فصل کیسے تباہ ہوئی وجہ سامنے آ گئی
Shares: