ملتان: ہسپتالوں مریضوں سے بھرنے کی وجہ معلوم ہو گئی ہے

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریض داخل
تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریضوں کاعلاج کیاگیا۔شہری حالیہ بارشوں اور حبس کی وجہ اس مرض کا شکارہورہے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشترہسپتال میں 139، شہبازشریف ہسپتال میں 65 اورچلڈرن کمپلیکس میں 343 مریض زیرعلاج ہیں۔اسی طرح پیر کے روز سول ہسپتال اورفاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں مزید39 مریضوں کاعلاج کیاگیا جبکہ 75 مریضوں کا ٹاؤن ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ڈاکٹر فخرالاسلام اور ڈاکٹر وقاص ارقم نے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں کو صاف پانی پینے کی بھی ہدایت کی۔

Comments are closed.