(جرار شاکر، قصور)
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت پر تھانہ صدر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو کی کاروائی کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت تین ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر اور اشتہار ی مجرمان کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ صدر پھولنگر کے کرائم فائٹر ایس ایچ او محسن علی سندھو نے دو خطرناک اشتہار ی مجرمان جاوید عرف حیدری کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔جب کہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوادیا ہے۔
Shares: