ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
کوئٹہ: مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانیوالے کروڑوں کے انجیکشن پکڑے گئے کسٹم نے مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے انجیکشن پکڑ لیے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار 454 انجیکشن برآمد کرلیے جن کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے ہے اور کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجیکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں لانے والے مسافر کا پتا لگا لیا گیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔