منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
کمالیہ نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کے ساتھ الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ کے وفد کی ملاقات جس میں شہر میں ہونے والے جرائم اور ان کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا.وفد میں جنرل سیکرٹری الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ عمران شاہد ، جرنلسٹ ملک عابد اسلم اور بیوروچیف باغی ٹی وی وقاص سلیم انصاری شامل ہیں. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر نے بتایا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور انکے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے متعلقہ تمام ایس ایچ اوز کو ڈائریکشنز بھی دے دی گئی ہیں جس میں یہ واضح ہے کہ کمالیہ شہراور گردو نواح سے فوری طور پر منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے