منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار

0
71

سرگودھا:خواتین کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ماں بیٹے سمیت چارگرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
سرگودھا:ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وسماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور مہم جاری۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر ملک محمد الیاس نے سب انسپکٹر مجاہد عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ثقلین اور فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر 85شمالی جھال پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبریAST/168پر سوار ملزمان محمد حسین ولد محمد نیاز سکنہ فیصل آباد، علی رضا ولد محمد اختر، شمیم بی بی زوجہ محمد اختر، ثریا بی بی زوجہ اللہ رکھا سکنائے ملتان روڈ لاہور کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ فیکٹری ایریا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے سے وابستہ تھے اور یہ منشیات پشاور سے لیکر دیگر شہروں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروشی کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار اداکریں منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کومزید تیز کیا جار ہا ہے اس سلسلہ میں سرگودہا پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔تاکہ معاشرہ اس ناسور سے پاک ہوسکے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ سے سماجی جرائم کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

Leave a reply