موسم کی تبدیلی کے ساتھ کے ساتھ کونسی بیماریاں آتی ہیں اور ان سے کیسے بچ سکتے ہیں ماہرین صحت نے بتا دیا
سرگودھا۔(اے پی پی)موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ‘ کھانسی‘ زکام‘ گلے کی خرابی‘ بخارکا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ اچانک موسم میں تبدیلی‘ ٹھنڈے پانی کا استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک‘ کان‘ گلہ ڈاکٹر خلیل احمد رانا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں اچانک تبدیلی ان بیماریوں کا سبب ہے اکثر لوگ رات کے اوقات میں پنکھے وغیرہ چلا کر سو جاتے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی جاری ہے جو گلے کی خرابی کا موجب بنتا ہے اور گلے کی خرابی سے نزلہ‘ زکام اور بخار جیسے مرض جنم لیتے ہیں۔