ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکا کی غلامی نہیں مانتے میں نے مشرف سے کہا آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران دا حکومت نہ منو کے نعرے لگوائے. مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن اداروں کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

Shares: